’پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق‘

شیخوپورہ میں پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن جاں بحق ہوگئے۔

تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا کہ شیخوپورہ میں پیر بہادر شاہ پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے ہمارا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ فائرنگ سے زخمی دوسرے کارکن کو اسپتال لے جا رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اور تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

پولنگ کے دوران مختلف اسٹیشنز پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس اور رینجرز اہلکار امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے موجود رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں