گال ٹیسٹ: بابر کی شاندار سینچری، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 218 پرآؤٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔

سری لنکا کی پہلی اننگز 222 رن کے جواب میں پاکستانی ٹیم 218 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان بابر اعظم کی شاندار سینچری ٹیم کو ٹیسٹ میں واپس لے آئی۔

 نسیم شاہ نے کپتان کا خوب ساتھ نبھایا، دسویں وکٹ پر 70 رنز کی شراکت بنائی، پاکستان نے 85 رنز پر 7وکٹیں گنوانے کے بعد آخری تین وکٹ پر 133رنز جوڑے۔

 سری لنکا نے چار رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی اور دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنالیے۔

سری لنکا کے واحد آؤٹ ہونے والےکھلاڑی کپتان دیمتھ کرونا رتنے تھے جو کہ 16 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز  میں بابر اعظم کی سینچری کی بدولت پاکستانی ٹیم پہلی اننگز  میں 218 رنز  بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز  24 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو اظہر علی اور بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں