حمزہ شہباز کا اسپیکر کے الیکشن کو چیلنج کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں دھاندلی ہوئی ہے اسے چیلنج کریں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کیے گئے تھے۔

دوسری جانب سبطین خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس تیس منٹ کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تحریک انصاف کے سبطین خان نے 185 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے سیف الملوک کھوکھر 175 ووٹ حاصل کرسکے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں