ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر لوٹا لوٹا کے نعرے

پنجاب کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے دوست مزاری کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر ایوان میں لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئے لیگی ارکان اپنے حصار میں انہیں لائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے اور اب تک 280 سے زائد ارکان اسمبلی اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔ اس موقع پر ایوان میں اس وقت بدمزگی ہوئی جب ڈپٹی اسپیکر ووٹ ڈالنے آئے تو اسمبلی میں شور شرابہ ہوگیا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو ن لیگی ارکان اپنے حصار میں ووٹ ڈلوانے کے لیے لائے۔ جب وہ اپنا ووٹ ڈالنے آئے تو ایوان میں شور شرابہ ہوا۔ حکومتی بینچز کی جانب سے اس موقع پر لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے، جس کی وجہ سے پولنگ کو عارضی طور پر روکا بھی گیا جو بعد ازاں دوبارہ شروع کردی گئی۔

ایوان کا ماحول تلخ ہونے پر اسمبلی سیکیورٹی نے اسپیکر چیئر کو حصار میں لے لیا جب کہ ن لیگی ایم پی ایز نے پولنگ بوتھ کے آگے جمع ہو کر نعرے لگائے۔ اس موقع پر چیئرمین پینل نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ ایوان کا ماحول خراب نہ کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں