انٹر مارکیٹ میں ڈالر بری طرح لڑکھڑا گیا، اچانک 7 روپے سستا

کراچی : انٹر مارکیٹ میں ڈالر بری طرح لڑکھڑا گیا، ڈالر 7 روپے سستا ہوکر 230 روپے 50 پیسے پر سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آنے لگا، کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ڈالر کی قیمت میں 7روپے 87 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے50 پیسے کی سطح پر آگیا جبکہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر 233 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوکر 233 سے 235 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت 250 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف حکومت کے 3 ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 54 روپے اضافے ہوچکا ہے، جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں