شہباز کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت سول عدالت میں کی جائے یا کورٹ مارشل؟ مشاورت جاری

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت سے متعلق اعلیٰ حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق شہباز گل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ سول کورٹ میں چلنا چاہیے یا کورٹ مارشل؟ اس اہم معاملے پر اعلیٰ ترین حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی حلقوں نے رائے دی کہ پاک فوج کے خلاف بغاوت پر کورٹ مارشل کا یہ فٹ کیس ہے، حکومت عدالت میں اس پر پوزیشن لے سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے اصرار کا امکان ہے کہ شہباز گل بغاوت کیس مارشل کی قانونی حدود میں آتا ہے۔

حکومت نے اس معاملے پر باضابطہ تصدیق یا تردید سے انکار  کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں