ڈالر کی قیمت مزید گرگئی، کتنا سستا ہوا؟

کراچی: ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے سے بھی کم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز  پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے کوملی ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپیہ 91 پیسے سستا ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالردو روپے سستا ہوکر 216 سے 218روپےتک میں فروخت ہورہا ہے جبکہ بینک 220روپے18 پیسےمیں ڈالرفروخت کر رہے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک قرض پروگرام کی بحالی کے باعث ڈالر کی قدر میں تنزلی ہورہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کے 239روپے 94 پیسے کے مقابلے میں اب تک انٹر بینک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 18روپے 3پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

گذشتہ روز بھی ڈالر مزید 2 روپے 13 پیسے سستا ہوکر 221 روپے 91 پیسے آیا تھا جبکہ جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 3 اگست کو انٹر مارکیٹ میں ڈالر بُری طرح لڑکھڑا گیا تھا۔ صرف ایک دن میں اس کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی تھی اور 226 پر سطح پر آگیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں