آئندہ 8 ماہ کے دوران ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا ، احسن اقبال

ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا، 5 ہزارارب کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ 8 ماہ کے دوران ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا، ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا، 5 ہزار ارب کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔ انہوں نے لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ملک کی ترقی کا راز ہے، ترقی کرنے والے ممالک اپنی ایکسپورٹ کو بڑھاتے ہیں، ٹیکس کولیکشن کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے، چین دنیا بھر سے سوا دو ہزار ارب ڈالر کی درآمدات کر رہا ہے جبکہ پاکستان سے چینی درآمدات صرف تین ارب ڈالر ہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم اپنی برآمدات کو کیسے بڑھا سکتے ہیں، ہمیں یہ بھی سوچنا ہو گا کہ ہم برآمدات میں پیچھے کیسے رہ گئے، ہمیں برآمدات بڑھانے کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں