عائزہ خان 12 ملین فالوورز کے ساتھ پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرا پاس تم ہو’ میں کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 12 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

انسٹا گرام پر 12 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔

عائزہ خان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹس شیئر کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

عائزہ خان انسٹا گرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں