شہروز سبزواری اور صدف کنول کے گھر ننھے مہمان کی آمد

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سپر ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک اداکارہ و ماڈل مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

مہرین کی جانب سے اداکار جوڑے کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ کی رحمت‘۔

واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نورے شہروز ہے۔

شہروز سبزواری نے گزشتہ دنوں جلد ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع مداحوں کو دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں