ایشیاکپ: بھارت کا پاکستان کو 182 رنز کا ہدف

ایشیا کپ میں سپرفور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ گرین شرٹس نے ڈیو فیکٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔

بھارتی اوپنرز نے ابتدا میں ہی جارحانہ انداز اپنا کر اپنے عزائم کا اظہار کیا اور بولرز پر دباو بڑھا دیا۔ روہت شرما اور کےایل راہول پر مشتمل جوڑی نے 54 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد تجربہ کار ویرات کوہلی ایک اینڈ پر ڈٹ گئے اور وکٹ کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیل کر نصف سنچری بنائی۔

کوہلی 60 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کےایل راہول اور روہت شرما نے 28، 28، سوریا کماریادیو 13، ریشبھا پنٹ 14، پانڈیا صفر، ہودا 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔

انجری مسائل سے دوچار دونوں ٹیموں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انجرڈ شاہنواز دھانی کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو گرین شرٹس میں شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم میں 3 تبدیلیا کی گئی ہیں۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ مومنٹم ساتھ ہےاچھاکھیل پیش کریں گے ڈیو فیکٹر کو دیکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرمان نے کہا کہ ہر میچ نیا میچ ہوتا ہے اس میچ کی اہمیت بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں