ایشیا کپ فائنل: سری لنکا کا پاکستان کو 171 رنز کا ہدف

دبئی: ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا۔

ابتدائی 5 وکٹیں 58 رنز پر گرنے کے بعد دھنن جیا ڈی سلوا اور بھنوکا راجا پکسے نے شاندار شراکت داری قائم کی,راجا پکسے نے شاندار 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

دھنن جیا ڈی سلوا 25 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ونندو ہسارنگا نے 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

کوشل میڈس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، پتھون نسانکا کو 8 رنز پر حارث رؤف نے پویلین روانہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان، افتخار احمد اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی.

قومی ٹیم میں‌ دو تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں‌ اور عبدالقادر کی جگہ شاداب خان، حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کی اسکواڈ میں‌ واپسی ہوئی ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں