ایشیا کپ: سری لنکا 105 رنز پر ڈھیر

دبئی: ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سری لنکا 105 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی اسپورٹس کمپلیکس میں افغانستان کے کپتان محمد نبی کا ٹاس جیت پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

افغان بولر نے نوین الحق نے پہلے ہی اوور میں پاتمھم نسانکا کو 3 رنز پر چلتا کیا تو دوسرے اوور میں فضل الحق فاروقی نے کوشال مینڈس اور چریتھ اسالانکا کو چلتا کیا۔

سری لنکن بیٹر دنشکا گناتھیلاکا اور چریتھ اسالانکا نے کچھ مزاحمت کی اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم 49 کے مجموعی اسکور پر دنشکا گناتھیلاکا 17 رنز بناکر مجیب الرحمان کا شکار ہوئے۔

ساٹھ کے مجموعے پر ہراسنگا 2 رنز بناکر مجیب کا دوسرا شکار بنے،اس کے بعد کوئی بھی سری لنکن بیٹرز افغان بولرز کے وار نہ سہہ سکا، دسون شاناکا 0، مہیش ٹھکشانہ صفر متھیشا پتھیرانا 5 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجا پکسا نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ چمیکا کرونارتنے 31 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوین الحق کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ٹاس کے بعد گفتگو میں افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ وکٹ فریش لگ رہی ہے، ہم اس وکٹ پر چانس لینا چاہ رہے ہیں۔

سری لنکا کے کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں